الفلاح تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’برفی‘‘عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

الفلاح تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’برفی‘‘عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
الفلاح تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’برفی‘‘عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

  

لاہور(فلم رپورٹر)الفلاح تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’برفی‘‘ان دنوں عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اس ڈرامہ کی کامیابی بہترین کامیڈی اور ڈانس پرفارمنس کو قرار دیا جا رہا ہے ۔اس ڈرامہ میں ملک کے بہترین کامیڈینز ظفری خان،طاہر نوشاد،آصف اقبال،علی ناز اور عابد چارلی کام کررہے ہیں اتنی بڑی تعداد میں شاید ہی کسی اور ڈرامہ میں مزاحیہ فنکار کام کرتے ہوئے دکھائی دیئے ہوں ۔اس کے ساتھ ساتھ ملک کی بہترین پرفارمرزخوشبو خان،ماہ نور،پریا خان ،سوہااور سدرہ نورنے بھی دھوم مچائی ہوئی ہے۔اس ڈرامے کے پروڈیوسر ارشد چوہدری ہیں جبکہ سٹیج منیجر اعجاز ہیں۔’’برفی‘‘کے دیگر نمایاں فنکاروں میں کومل ناز،سوہا، ندیم چٹا،فائزہ اور علی ناز شامل ہیں ۔اس ڈرامے کے ڈریس ماسٹر گوگا اور میک اپ آرٹسٹ جاوید لودھی ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر ارشد چوہدری نے بتایا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں اعلیٰ اور معیاری ڈرامے پیش کروں ۔میرے ڈراموں کو فیملیز کی بہت بڑی تعداد دیکھتی ہے اس کی وجہ یہ کہ میرے کسی ڈرامے میں فحاشی نہیں ہوتی ۔میں فحاشی کے خلاف تھا اور ہمیشہ رہوں گا ۔میرے ڈرامہ کی کامیابی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ٹیم ورک پر یقین رکھا ہے۔میری ٹیم کا ہر ممبر اپنے کام پر مکمل دسترس رکھتا ہے ۔ارشد چوہدری نے بتایا کہ میں مستقبل میں بھی اعلیٰ اور معیاری کام جاری رکھوں گا۔لاہور میں سٹیج ڈراموں کو بہتر بنانے میں اپنے کردار پر فخر ہے اس وقت تھیٹر انڈسٹری پورے عروج پر ہے۔

مزید : کلچر