جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی پہلی فلم ہیروپنتی کا ٹریلر جاری

جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی پہلی فلم ہیروپنتی کا ٹریلر جاری

ممبئی (اے این این) 80ء کے عشرے کی سپر ہٹ فلم ہیرو کے ہیرو جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف بھی بطور ہیرو اپنا ایکٹنگ کیرئیر شروع کرنے جا رہے ہیں۔جی ہاں ٹائیگر شیروف ساجد ناڈیا والا کی پروڈکشن میں بننے والی رومانٹک ایکشن فلم ہیروپنتی سے بالی وڈ میں اپنے قدم جمانے جا رہے ہیں جس کے ہدایتکار صابر خان ہیں۔ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی گھومتی ہے دو پیار کے متوالوں کے درمیان جو زمانے کی لگائی گئی پابندیوں کو ماننے سے انکاری ہیں ور اپنے پیار کو پانے کے لئے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔دوسری طرف ان کے مدِمقابل ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہونے والی والی اداکارہ کرِتی سینن بھی ان ہی کی طرح نووارد ہیں،نئے نئے اداکاروں کی نئی نئی فنکاری کیا گل کھلاتی ہے یہ تو 23 مئی کو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتا چلے گا۔

مزید : کلچر