فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی‘صائمہ نور

فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی‘صائمہ نور

لاہور(آئی این پی) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی سرمایہ کاری بھی بہت بڑی ضرورت ہے‘ تمام فنکار اور ہدایت کار مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو مسائل کو سالوں نہیں مہینوں میں حل کیا جا سکتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ صائمہ نے کہا کہ فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔

مزید : کلچر