قوی خان اور صائقہ طویل عرصہ بعد ایک ساتھ

قوی خان اور صائقہ طویل عرصہ بعد ایک ساتھ

لاہور (فلم رپورٹر) اداکار قوی خان اور صاعقہ طویل عرصہ بعد اکٹھے ٹی وی سیریل میں کام کرینگے۔ ڈرامہ سیر یل کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر حارث بخاری نے’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کا آغاز رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے لاہور میں ہو گا۔ ڈرامے میں اداکار میکال کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ ابھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ صاعقہ اور قوی خان ماضی میں متعدد فلموں میں بھی مرکزی کردار کر چکے ہیں۔

مزید : کلچر