حوریہ خان کی آڈیوسی ڈی پوری دنیا میں پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب

حوریہ خان کی آڈیوسی ڈی پوری دنیا میں پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب
حوریہ خان کی آڈیوسی ڈی پوری دنیا میں پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ حوریہ خان کی آڈیوسی ڈی پوری دنیا میں پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے حوریہ خان نے بتایا کہ انسان اگر محنت کرے تو اسے صلہ ضرور ملتا ہے۔میں نے اپنا ہر گیت دل کی گہرائیوں سے گایا ہے میں اپنے پرستاروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جو ہمیشہ میرے گیتوں کو پسندیدگی کی سند عطاء کرتے ہیں اگر پرستاروں کا ساتھ اسی طرح رہا تو میں اپنی منزل کو ضرور پا لوں گی۔اس سے قبل ریلیز ہونے والی میری آڈیوز کو بھی سوچ سے زیادہ پذیرائی مل چکی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں حوریہ خان نے بتایا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ہمارے فنکاروں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ہمارے فنکاروں نے ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا میں کسی سے کم نہیں ہیں۔اس سال ملک بھر میں میرے تمام شوز سُپر ہٹ ہوئے ہیں۔دن بدن بڑھتی ہوئی فنّی مصروفیات کی وجہ سے گھر والوں کو بہت کم وقت دے پا رہی ہوں جس کا بے حد افسوس ہے جب بھی تھوڑا سا وقت ملتا ہے میں اسے گھر والوں کے ساتھ گذارتی ہوں ۔حوریہ خان نے کہا کہ ایک فنکار کو عروج پر پہنچنے کے لئے کتنی قربانیاں دینی پڑتی ہیں اس کا اندازہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

مزید : کلچر