پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 20ملین ڈالر معاونت کی درخواست کردی

پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 20ملین ڈالر معاونت کی درخواست کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 20 ملین ڈالر کی مالی معاونت کی درخواست کردی ہے تاکہ منصوبہ بندی کمیشن سرکاری اداروں کے مالیاتی واقتصادی مسائل کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرسکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری شعبہ کے بڑے اداروں کی بحالی سے نہ صرف حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی کی جاسکے گی بلکہ اس سے بجٹ اخراجات کو کم کیا جاسکے گا۔ اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے نتیجہ میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈی کی بڑی رقوم کی بچت سے دیگر شعبوں کیلئے ترقیاتی بجٹ بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -