پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.8فید رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.8فید رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

 اسلام آباد(آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح ابتدائی اندازے سے زائد رہے گی، موجودہ مالی سال کے اختتام پر یہ شرح 8.8فیصد رہنے کا امکان ہے ۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں عالمی مالیاتی ادارے نے ملک میں افراط زر کی شرح 7.9فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی جبکہ مارچ میں ہی مہنگائی میں اضافے کی شرح 8.5فیصد پر پہنچ گئی۔ آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کے دوران افراط زر کی شرح 9فیصد پر رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد آنے والے برسوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہو گی۔ مالی سال 2015-16کے دوران یہ شرح7 فیصد اور2016-17 کے دوران6 فیصد پر رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق ضروری نہیں کہ آئی ایم ایف کی پیش گوئیاں درست ثابت ہوں کیونکہ یہ رپورٹیں حکومت کے فراہم کردہ اعدادوشمار پر مبنی ہوتی ہے جس پر مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں بھی اثرانداز ہوتی ہے۔

مزید : کامرس