موجودہ حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے 240 کروڑ ڈالرقرضہ لیا
اسلام آباد(این این آئی) موجودہ حکومت نے اپنے اقتدار کے آٹھ ماہ کے دروران آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے دو ارب چالیس کروڑ ڈالرقرضہ لیا۔ جس پر اٹھارہ کروڑ69لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا۔ جولائی سے فروری 2014 کے دوران حکومت نے بجٹ فنانسنگ کیلئے مقامی بینکوں اور مالیاتی داروں سے ایک ہزار 288 ارب روپے قرضہ لیا جس پر 781ارب روپے سود ادا کیا گیا۔