رواں سال پاکستانی معیشت میں 3.4فیصد کی شرح نمو ہوگی ٗ اے ڈی بی

رواں سال پاکستانی معیشت میں 3.4فیصد کی شرح نمو ہوگی ٗ اے ڈی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستانی معیشت میں 3.4فیصد کی شرح نمو ہوگی ٗ حکومت توانائی کے شعبہ کی سبسڈیز کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے جس کو مزید جامع بنانے کی ضرورت ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ سالوں کے دوران پاکستانی معیشت کو توانائی کے شعبہ کی سبسڈیز ، حکومتی اداروں کے نقصانات اور قومی سلامتی کے اخراجات میں اضافہ کے مسائل کا سامنا رہا ہے ٗ حکومت توانائی کے شعبہ کی سبسڈیز کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے جس کو مزید جامع بنانے کی ضرورت ہے ۔ گورننس کی بہتری ، لائن لاسسز اور بجلی چوری کے مسائل کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں شعبہ کے مسائل میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران اقتصادی شرح نمو سست رہی تھی جبکہ 2015ء کے دوران شرح نمو میں 3.9فیصد اضافہ جبکہ 2016ء میں پاکستان کی اقتصادی شرح ترقی میں نمایاں اضافہ کیلئے بینک حکومت پاکستان کو معاونت فراہم کریگا۔ بینک کنٹری ڈائریکٹر وارنرلی پیک نے کہا کہ اقتصادی نقطہ نظر سے 2014ء کا سال پاکستان کیلئے مشکل سال ہے تاہم آئندہ سال سے حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -