مونگ پھلی کی کاشت کیلئے موزوں زمین کا انتخاب کریں ٗ محکمہ زراعت

مونگ پھلی کی کاشت کیلئے موزوں زمین کا انتخاب کریں ٗ محکمہ زراعت

راولپنڈی/ اسلام آباد(این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مونگ پھلی کی کاشت کیلئے موزوں زمین کا انتخاب کریں اور حالیہ بارشوں کے وتر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مونگ پھلی کی کاشت شروع کردیں۔ مونگ پھلی کی کاشت کیلئے اچھے نکاس والی قدرے ریتلی میرا زمین موزوں ہے۔ ترجمان کے مطابق زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تاکہ اوپر والی مٹی مکمل طور پر نیچے چلی جائے اور جڑی بوٹیاں بھی تلف ہوجائیں۔ کاشتکار مونگ پھلی کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے زرعی ماہرین کی سفارش کردہ ترقی دادہ اقسام باری 2000 اور گولڈن کاشت کریں۔کاشت کے لئے بیج بلحاظ قسم خالص اور 90 فیصد سے زیادہ اُگاؤ کا حامل ہو۔ زیادہ پرانا، کمزور، کچی اور ٹوٹا ہوا گریوں پر مشتمل بیج کاشت کے لئے ہرگز استعمال نہ کریں۔ کاشتکار مونگ پھلی کی کاشت کیلئے شرح بیج 50 کلو گرام پھلیاں یا 30 کلو گرام گریاں فی ایکڑ رکھیں تاکہ پودوں کی فی ایکڑ مطلوبہ تعداد 60 سے 65 ہزار حاصل کی جاسکے جس سے پیداوار پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔

مزید : کامرس