جننگ فیکٹریز کو کپاس کی 1کروڑ 33لاکھ گانٹھیں فراہم کی گئیں
اسلام آباد(این این آئی) یکم اپریل تک جننگ فیکٹریز کو کپاس کی ایک کروڑ 33 لاکھ گانٹھیں فراہم کی گئیں، گذشتہ سال کی مقابلے میں ساڑھے تین فیصداضافہ ہوا، ٹیکسٹائل سیکٹر نے ایک کروڑ23 لاکھ گانٹھیں خرید لیں۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین مختار احمد خان نے بتایا کہ ایسو سی ایشن پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کے پیداواری ہدف کیمطابق کا م کر ہی ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق یکم اپریل تک جننگ فیکٹریز کو کپاس کی ایک کروڑ33لاکھ گانٹھیں فراہم کی گئیں، جس میں گذشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا ساڑھے تین فیصد اضافہ ہوا، ایسوسی ایشن کے مطابق مجموعی گانٹھوں میں سے ایک کروڑ 23لاکھ ٹیکسٹائل یونٹس کو فروخت کی گئیں، جبکہ برآمدکنندگان نے تین لاکھ بیاسی ہزار بیلز خریدیں۔