ہانگ کانگ میں منعقدہ ایشیا پیسفک لیدر فیئر میں 80 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

ہانگ کانگ میں منعقدہ ایشیا پیسفک لیدر فیئر میں 80 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

اسلام آباد (اے پی پی) ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والی ایشیا پیسفک لیدر فیئر 2014 (اے پی ایل ایف) میں 80 پاکستانی کمپنیاں شریک ہوئی ہیں۔ پاکستان میں چمڑے کی بہترین مصنوعات تیار کی جاتی ہیں جبکہ خام اور رنگے ہوئے چمڑے کی برآمدات سے بھی قیمتی زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔چمڑے کی صنعت کے ذرائع نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں پاکستانی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ خام یا رنگے ہوئے چمڑے کی برآمدات کی بجائے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری وبرآمد کو فروغ دے کر زرمبادلہ کے حصول میں کئی گناہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کامرس