فرانس توانائی مسائل کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی معاونت کرے گا: فلپ تھا ئیباد

فرانس توانائی مسائل کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی معاونت کرے گا: فلپ تھا ئیباد

اسلام آباد(اے پی پی)فزانس کے سفیر فلپ تھا ئیباد نے کہا ہے کہ فرانس توانائی مسائل کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی معاونت کرے گا۔جنوبی پنجاب کے تاجروں اور کاروباری برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فرانس کی معاونت سے اوچ شریف میں گیارہ سو میگاواٹ کے منصوبہ سمیت صوبہ پنجاب اور سندھ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پاکستان میں توانائی کے شعبہ کی ترقی اورتوانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس پاکستان کے شمالی علاقوں میں ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں ترقی اور وفود و اساتذہ کے تبادلے کو یقینی بنانے کی غرض سے فرانس نے جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں بھی فرینچ سینٹر قائم کیا ہے جبکہ فرانس میں کاروباری خواتین کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے خواتین کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بھی معاونت کی جا رہی ہے ۔

مزید : کامرس