مصر دوخاندانوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23افراد ہلاک متعدد زخمی

مصر دوخاندانوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23افراد ہلاک متعدد زخمی

قاہرہ(این این آئی) مصر کے شہر اسوان میں دوخاندانوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ¾زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ¾ حالات کشیدہ ہونے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ¾ شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔اطلاعات کے مطابق جنوبی مصر میں واقع اسوان میں یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب دونوں خاندانوں کے بچوں نے دیوار پر فریقین کے خلاف توہین آمیز جملے لکھے، خونی تصادم میں دونوں جانب سے بندوقوں اور پیٹرول بموں کا استعمال ہوا، جانی نقصان پہنچانے کے علاوہ مخالفین نے ایک دوسرے کے کئی مکانات بھی جلا ڈالے ذرائع کے مطابق تصادم کے نتیجے میں زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے حالات کشیدہ ہونے پر سکیورٹی فورسزنے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

مزید : عالمی منظر