مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے اپنے کیمپ میں خود کشی کر لی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منوج ہانگلی نامی اہلکار نے ضلع کے علاقے مژھل میں Tsuntary کے مقام پر قائم کیمپ میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فوجی کوکمرے میں لٹکتا ہو ا دیکھنے کے بعد اس کے ساتھیوں نے اسے فوری طورپر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔

 اس تازہ واقعے سے جنوری2007ءسے مقبوضہ علاقہ میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 311ہوگئی۔        (art/zah 1519 :14)ا

مزید : عالمی منظر