یوکرائن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

یوکرائن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

کیف (این این آئی)یوکرائن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی حکومت نے یوکرائن کے عوام سے انتقام لینے کے لئے گیس کی قیمتوں میں 81فیصد اضافہ کیا ہے جو کسی بھی صورت قبول نہیں ہے۔یوکرا ئن کے وزیراعظم اسر نائے یاسنیوف نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ روس کی جانب سے یوکرائن کے خلاف اقتصادی جارحیت ہے، یہ سب کچھ سیاسی انتقام اور عوام پر دباو¿ بڑھانے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق روس نواز حکومت کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا تھا اب اچانک تین دنوں کے دوران تین بار اضافہ عوام کو معاشی طور پر کچلنے کا حربہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کی پرانی قیمتیں بحال کی جائیں۔

مزید : عالمی منظر