امریکی مصنف پیٹر نیتھیسن 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

امریکی مصنف پیٹر نیتھیسن 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

نیویارک(اے پی پی) عالمی حالات و واقعات اور فطری امور پر لکھنے والے امریکی مصنف پیٹر نیتھیسن 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی موت نیویارک میں ان کے گھر میں ہوئی ۔ امریکی مصنف پیٹر نیتھیسن کے پبلشر نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی یادگار تصانیف کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود پیٹرنیتھین اپنا ایک آخری ناول شائع کرنے جارہے تھے جو رواں ماہ کی 8 تاریخ کو شائع ہونا تھا۔ پیٹر نیتھیسن نے 1961ءمیں ایٹ پلے ان دی فیلڈز آف دی لارڈ نامی ناول سے بطورمصنف اپنی زندگی کا آغاز کیا۔ انہیں دی سنو لیپرڈ پر نیشنل بک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جو ان کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں 30 سے زائد کتابیں لکھیں۔

مزید : عالمی منظر