افغانستان میں صدارتی انتخابات تاریخی موقعہ ہے۔ نیٹو

افغانستان میں صدارتی انتخابات تاریخی موقعہ ہے۔ نیٹو

برسلز (اے پی پی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسموسین نے افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی موقعہ قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ صدارتی انتخابات میں افغان عوام نے بھاری تعداد میں جوش وخروش سے شرکت کرکے ملک میں جمہوریت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

 بلاشبہ یہ ایک تاریخی موقعہ ہے اور انتخابی عمل میں مکمل کرانے میں افغان سیکورٹی فورسز نے ایک بہترین کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے افغانستان کے عوام کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر