اقوام متحدہ کا وینزویلا میں پرتشدد مظاہروں پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کا وینزویلا میں پرتشدد مظاہروں پر تشویش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے وینزویلا میں پرتشدد مظاہروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا میں گزشتہ دو مہینوں کے دوران بے چینی اور پرتشدد مظاہروں میں اب تک 39 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بیان میں وینزویلا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ا ور کہا گیا ہے کہ پرامن مظاہروں کا حق ہر شہری کو حاصل ہے۔ بیان میں وینزویلا میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -