چین کا افغانستان میں صدارتی انتخابات کا خیر مقدم

چین کا افغانستان میں صدارتی انتخابات کا خیر مقدم

بیجنگ (اے پی پی) چین نے افغانستان میں صدارتی انتخابات کا خیر مقدم کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں وہاں پر اتفاق و اتحاد اور ملک میں قیام امن واستحکام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان چین کا پڑوسی اور دوست ملک ہے اور چین کا افغان عوام کی رائے کا احترام کرتا ہے۔

مزید : عالمی منظر