چین کے صوبے یونگستان میں زلزلے میں زخمیوں کی تعداد 25 ہو گئی

چین کے صوبے یونگستان میں زلزلے میں زخمیوں کی تعداد 25 ہو گئی

        بیجنگ (اے پی پی) چین کے صوبے یونگشان میں آنے والے زلزلے میں زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 25ہوگئی ہے ۔ حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چین کے صوبے یونگشان کے دور دراز علاقوں میں ہفتے کے روز آنے والے 5.3شدت کے زلزلے نے مقامی افراد میں خوف و ہراس پیدا کر دیا جس کے باعث لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ زلزلے سے کئی گھر بھی تباہ ہوگئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں سے چند کی حالت تشویش ناک ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی مکمل امداد فراہم کی جائے گی اور انکی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر