عراق : گھر میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے 20 فوجی ہلاک

عراق : گھر میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے 20 فوجی ہلاک

                      بغداد(اے پی پی)عراق میں بارودی مواد کے پھٹنے سے 20عراقی فوجی ہلاک ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال مغرب میں واقع ایک گھر میں اس وقت دھماکہ ہواجب وہاں فوجی اہلکار داخل ہورہے تھے ۔ اس دھماکے میں تقریباً ڈیڑھ درجن فوجیوں کی ہلاکت ہوئی۔ وقوعہ جارما کے قصبے میں پیش آیا۔ عراقی فوج کے مطابق محمودیہ کے مقام پر سڑک کنارے بم پھٹنے سے تین سپاہیوں کی ہلاکت اور چھ دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر