کیون پٹرسن ٹی وی شو میں انٹرنیشنل کرکٹ سے آؤٹ کرنے سے متعلق راز فاش کریں گے

کیون پٹرسن ٹی وی شو میں انٹرنیشنل کرکٹ سے آؤٹ کرنے سے متعلق راز فاش کریں گے


لندن (اے این این ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز کیون پٹرسن رواں سال نومبر میں آن ائر کئے جانے والے ایک ٹی وی شو کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ سے آؤٹ کرنے کے راز فاش کریں گے ۔ کیون پٹرسن کا رواں سال اکتوبر تک انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ ہے جس کے تحت وہ بورڈ کے خلاف کوئی بھی بات نہیں کرسکتے لیکن جیسے ہی یہ معاہدہ ختم ہوگا وہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی جانے والی ناانصافیوں کے بارے میں سب کو آگاہ کریں گے ۔ گزشتہ سال آسٹریلوی سرزمین پر کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں شکست کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کیون کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا اور ان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے آؤٹ کردیا تھا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی