شکیب الحسن کو ٹیم اور کرکٹ بورڈ پر تنقید مہنگی پڑ گئی

شکیب الحسن کو ٹیم اور کرکٹ بورڈ پر تنقید مہنگی پڑ گئی


ڈھاکہ (اے این این ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ٹیم اور بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کپتان شکیب الحسن کو نوٹس جاری کردیا ہے اور انہیں ایک ہفتے کے اندرتسلی بخش جواب دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق نوٹس میں کہاہے کہ ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بارے میں انہوں نے ٹیم کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا ۔ اس ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم دو میچز جیتے جبکہ 5 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد شکیب الحسن نے ایک انٹرویومیں کہا کہ یہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ، شائقین کرکٹ اور میڈیا کی غلطی تھی کہ انہوں نے اس ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید رکھی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بھی کہا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو کم از کم دو سال تک ہوم سیریز نہیں کھیلنی چاہیے اور ناقص سسٹم کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم نے انٹرنیشنل لیول میں کامیابی اپنے نام کی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی