عمر اکمل کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

عمر اکمل کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
 عمر اکمل کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

  


لاہور( افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین عمر اکمل کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں عمر اکمل کی شادی سولہ اپریل کو سابق کپتان اور باؤلر عبدالقادر کی بیٹی سے انجام پارہی ہیں اس حوالے سے دونوں خاندانوں نے اس حوالے سے تیاریوں کو اختتامی مراحل میں پہنچا دیا ہے اپنی شادی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ شادی کی خوشی بہت ہے لیکن اگر ٹیم ٹی ٹوٹنی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرلیتا تویہ خوشی دوبالا ہوجاتی انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دینے کی کوشش کی اور ہم نے چاہا کہ ٹیم فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے انہوں نے کہا کہ میں ناامید نہیں ہوں ایک مرتبہ دوبارہ عروج حاصل کرے گی ۔

ور مستقبل میں ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے رشتہ داروں اور دوستوں کو دعوت نامے بھجوادئے گئے ہیں یاد رہے کہ ان کی شادی اس سے قبل مارچ کے آخر میں طے پائی تھی لیکن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے ان کی شادی کی تاریخ کو آگے بڑھایا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی