خلافت کے داعی افراد اور تنظیمیں خود کو منظم کر کے میدان عمل میں اتریں، غلام عباس

خلافت کے داعی افراد اور تنظیمیں خود کو منظم کر کے میدان عمل میں اتریں، غلام ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین غلام عباس صدیقی نے کہا ہے کہ اسلامی نظام خلافت کے داعی افراد اور تنظیمیں اپنے آپ کو مزید منظم کر کے میدان عمل میں اتریں داعیان خلافت کو اب ایک امیر کی اطاعت میں آ کر اسلامی نظام کے لئے پر امن منظم ترین جدوجہد کرنا ہو گی اسلامی تحریک طلبہ کے رضا کار اپنے اند ر اطاعت امیر کو لازم سمجھیں انہوں نے کہا کہ شام میں حضرت سیدنا عمار بن یاسر ؓ ،حضرت خالد بن ولید ؓ حضرت سیدہ زینب ؓ اور حضرت اویس قرنیؒ کے مزارات پر دہشت گردی توہین کے واقعات کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم کفر صحابہ کرامؓ و اہل بیت عظام ؓ کے دشمنوں کو ٹشو پیپر کی طرح امت مسلمہ کے خلاف استعمال کر رہا ہے ان مقدس ہستیوں کے گستاخوں کی طرف سے یہ کارروائی شرم ناک اور قابل گرفت ہے اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین شاہد نذیر،عبدالغفار،سجاد مغل ،ذکی الدین،فہیم جاوید ،محمد شبیر ،محمد شہباز،محمد حفیظ و دیگر نے کہا کہ تمام مسالک اپنے فروعی اختلافات ختم کر کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست بنانے کے لئے اسلامی نظام کے لئے مشترکہ جدوجہد کرے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ و جدل کے بغیر امن کی فضا ملک کو بہتری کی طرف لے جا رہی ہے مذاکرات مخالف قوتیں بے بنیاد جھوٹا پراپیگنڈہ کر کے پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اسلامی تحریک طلبہ کے اجلاس میں نظام تعلیم کو اسلامی اقتدارو روایات کے مطابق ڈھالنے ،سیکولر،اسلام دشمنوںکو بطور ہیرو نصاب سے خارج کرنے اور نصاب تعلیم قومی زبان اردو میں عملاً لاگو کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت انگلش میڈیم تعلیم اور مخلوط نظام تعلیم کا مکمل خاتمہ کرے تعلیمی اداروں میں بے حیائی ،عریانی فحاشی پر مبنی پروگرام جو ثقافت کے نام پر ہو رہے ہیں ان پر فی الفور پابندی عائد کی جائے اس سے تعلیمی اداروں میں بے حیائی پھیل رہی ہے اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کو حقیقی اسلامی ریاست بنانے کے لئے اپنے پر امن سر گرمیاں جاری و ساری رکھے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4