اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایل ڈی اے کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کی پرائم لینڈ سے سٹرک تعمیر کرنے کی یکطرفہ پریس ریلیز کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اے ایس اے نے اپنے اجلاس میں اس بات کا سختی سے نوٹس لیا کہ ابھی تک سڑک کو یونیورسٹی سے گزارنے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور اس سلسلے میں وزیر تعلیم اور پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مابین بات چیت جاری ہے اور کوئی بھی حتمی فیصلہ ہونے کے بعد ہی مجاز اتھارٹی سنڈیکیٹ سے منظوری لی جاسکے گی ان حالات میں اس طرح کی یکطرفہ سرکاری پریس ریلیز جار ی کر دینا انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے اس سے قبل میٹروبس کے روٹ کے تعمیر کے لئے اولڈ کیمپس ہیلے کالج سے یونیورسٹی کی جگہ حاصل کی گئی تھی جس کا معاہدہ پنجاب نیورسٹی اور ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے درمیان طے پایا تھا ، تاہم مذکورہ آفیسر معاہدہ کی شرائط کوپورا کرنے میں ناکام رہے۔

اس سے یونیورسٹی کے اساتذہ ، طلباء اور ملازمین میں پہلے ہی شدید غم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ اے ایس اے نے اپنے اجلاس میں مطالبہ کیا کہ ایسے متنازعہ اور غیر ذمہ دار آفیسر کو جو کہ حکومتی بدنامی کا باعث بن رہا ہے فوری تبدیل کیا جائے اجلاس میں وزیر تعلیم رانا مشہوداحمد خان کے رویے کو سراہا کہ وہ مثبت سوچ کے حامل ہیں اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کروانا چاہتے ہیں تاہم ایل ڈی اے کے مذکورہ آفیسر معاملات کو بگاڑ رہے ہیں۔