علامہ اسلم صدیقی کا”اسلام میں طلباءکے حقوق اور ان کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر خطاب

علامہ اسلم صدیقی کا”اسلام میں طلباءکے حقوق اور ان کی ذمہ داریاں“ کے موضوع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے درس ہدایت کی نشست میں ”اسلام میں طلباءکے حقوق اور اُن کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دل کے اندر خوفِ خدا نہیں وہ نماز نہیں پڑھے گا، اچھا اُستاد اس کا شوق ہے، پہلا کام جذبات کا اندازہ کرتا ہے کہ کیا احساسات زندہ ہیں یا مر چکے ہیں کچھ بننے کے لئے احساسات و جذبات بہت ضروری ہیں ایمان کا مطلب ماننا ہے، یعنی اللہ ایک ہے، اس کا رسول بھی ایک ہے، منزل کے لئے جدوجد ضروری ہے جس آدمی کا دین نہیں، جس کے اندر وعدے کی پابندی نہیں، اُستاد کا یہ فرض ہے کہ وہ طالب علم کے اندر جذبہ پیدا کرے علم کے حوالے سے آدمی کے اندر بہت بڑا عزم ہونا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان کی یہ خوبی ہے کہ وہ کسی دوسرے کا بھلا کرے اسباب کے بغیر دنیا نہیں چل سکتی اور نہ ہی نگاہوں سے تقدیریں بدلتی ہیں قرآن کریم فرماتا ہے کہ نماز قائم کرو، فرمایا تم اپنے لئے اتنی دفاعی قوت پیدا کرو جس سے تم دشمنوں کو پھڑکا سکو۔ ایک علم اللہ کی طرف سے اترتا ہے وہ علم یقینی ہے۔ ایک علم فرض کفایہ ہے العلم کے پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اللہ کے بارے میں علم حاصل کرنا ضروری ہے، یعنی اللہ ایک ہے، اس کا رسول ایک ہے۔ قرآن ایک ہے، اُس کی بے شمار صفحات ہیں وہ اپنی صفات میں بے پناہ ہے۔ مہذب معاشرے کا اچھا فرد بنئے اور مستقبل روشن کے لئے اپنے مذہب اسلام کی پیروی کرتے رہیں۔