بچے ملک و قوم کے مستقبل کے معمار اور سرمایہ ہیں، شفیق قادری

بچے ملک و قوم کے مستقبل کے معمار اور سرمایہ ہیں، شفیق قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تنظیم خدمت خلق وشہریان لاہور کے چیئرمین معروف دینی وسماجی رہنما شفیق قادری نے نسبت روڈ گوالمنڈی کے ایک مقامی سکول میںپوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچے ملک وقوم کے معمار اور عظیم سرمایہ ہیں، جن کی دیکھ بھال اور اچھی تعلیم وتربیت والدین اور معاشرے پر ضروری ہے، ترقی یافتہ ممالک میں نسل نو کی تعلیمی تربیت پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے اور ہمیں بھی ایسا کرنا چاہئے جو ہمارا قومی واسلامی فریضہ ہے۔