پنجاب یونیورسٹی میں کتاب میلہ کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد

پنجاب یونیورسٹی میں کتاب میلہ کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی میں کتاب میلہ کے کامیاب انعقاد پر پشتون ایجوکیشن ڈویلپمنٹ موومنٹ ،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور وائس چانسلر کے اس طرح کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں اس طرح کے تعلیمی اقدام کی وجہ سے جامعہ پنجاب کے طلباء اور پورے پاکستان کے طلباء مستفید ہو سکتے ہیں اور اس طرح کے اقدامات علم کی روشنی پورے پاکستان میں پھیلانے کا مؤثرذریعہ ہے جس سے ایک محفوظ ریاست بن سکتی ہے اور علم کی روشنی پاکستان کے کونے کونے تک پھیل سکتی ہے۔
کتاب بہترین دوست ہے اور کتاب بھی انسان کو تنہا نہیں ہونے دیتی جس کے غور و فکر سے ہمارے معاشرے میں تعلیمی انقلاب آسکتا ہے لہٰذا اس طرح کی سرگرمیوں کو ملک میں عام کرنا چاہیے جس سے ایک صحت مند انہ ماحول پیدا ہو۔