حکومت پنجاب کا صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینا خوش آئند ہے، بشیر مہدی

حکومت پنجاب کا صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینا خوش آئند ہے، بشیر مہدی


لاہور(پ ر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینا خوش آئند ہے اس سلسلہ میں جدید میڈیکل سہولتوں سے مزین ریسرچ کے ادارے کا قیام قابل تحسین ہیں، ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید ترین تحقیقی سہولتوں کے اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ان اقدامات سے بیرون ممالک میں مقیم میڈیکل ریسرچ کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں اور ماہرین پاکستان میں واپس آئیں گے جن کی تحقیق اور تجربے سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اعلیٰ معیار کی جدید طبی سہولتیں بہم پہنچانے اور ریسرچ کے شعبے میں بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کرے کیونکہ پچھلی دو دہائیوں سے پاکستان میں بیماریوں کی شرح میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4