قرآن کریم ہدایت، نصیحتاور اللہ کی طرف سے رحمت والی کتاب ہے: صلا ح الدین

قرآن کریم ہدایت، نصیحتاور اللہ کی طرف سے رحمت والی کتاب ہے: صلا ح الدین


لاہور(پ ر)قرآن کریم اللہ عزو جل کی طرف سے رحمت اور مسلمانوں کیلئے نصیحت والی کتاب ہے۔ قرآن کریم انسان کی بیماریوں کیلئے شفا ء ہے۔ نزول قرآن کا اصل مقصد یہ ہے کہ بحیثیت مسلمان ہم اسکومعنی، ترجمہ و تفسیر کیساتھ پڑھیں تو ہم دنیا اور آخرت میں اللہ عزو جل کی رحمتوں اور برکتوں سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ عمر بن خطابؓ ٹاؤن شپ میں ’’ تبلیغی و اصلا حی درس قرآن و حدیث‘‘ سے فضیلۃ الشیخ ، مولانا حافظ صلا ح الدین یوسف مصنف’’ تفسیر احسن اللبیان‘‘،مولانا حافظ شفیع طاہر (فاضل مدینہ یونیو رسٹی) ، مقرر فاضل نوجوان مولانا قا ری عبد القیوم ظہیر نے خطاب عام کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ جمعیت اہلحدیث کے راہنماء اے ڈی شیخ، عمر فاروق شیخ، میاں محمد تو قیر حفیظ کے علا وہ درجنوں ذمہ دران بھی موجود تھے۔ حافظ صلا ح الدین یوسف نے کہا قرآن کریم کی تلا وت سے دل کو رو حانی تقویت اور پاکیزگی حا صل ہو تی ہے۔ اللہ عزو جل نے اس کو تمام جہا نوں کیلئے نصیحت و رحمت والی کتاب بنا کر نبی کریم ﷺ کے قلب اطہر پر نازل کیا ہے۔

قرآن کریم مسلم اُمہ ، مومنوں کیلئے بہترین نسخہ کیمیا ہے بد قسمتی سے مسلمان قرآن کریم کی تلا وت، ترجمے وتفسیر سے مستفید ہونے کی بجائے اس کے فیوض و بر کات سے محروم ہو گئے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4