نواز شریف کو کراچی سے خیبر تک کے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے، علی اکبر گجر

نواز شریف کو کراچی سے خیبر تک کے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے، علی اکبر گجر


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو این آر او کی نرسری میں پھلنے پھولنے والوں کے بھروسے کی نہیں عوام کے اعتماد اور محبت کی ضرورت ہے میاں محمد نواز شریف کو کراچی سے خیبر تک کے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے ہمارے قائد کو صبح شام بیان بدلنے والے لیڈروں کے بھروسے کی ضرورت نہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے صوبائی میڈیا سیل میں پارٹی رہنماؤں حاجی محمد اقبال، شیخ فضل الہی، احمد علی خان، چوہدری محمد اعجاز باجوہ، رانا محمد رضوان کے ہمراہ سندھ کے وزیر اطلاعات کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پر کروڑوں پاکستانیوں کا بھروسہ ہی انہیں وزارت عظمی کی مسند تک لایا ہے کسی فرد واحد کے اعتماد پر تکیہ کرنے والے لیڈر اپنے اضلاع تک محدود ہوچکے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف پر بھروسے اور اعتماد کی وجہ سے پاکستان ایک سال سے بھی کم عرصے میں عالمی قوتوں کی توجہ اور سرمایہ کاری کا مرکز بن گیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4