عوام کی سامنے حکمرانوں کے جھوٹ کا پردہ فاش ہو چکا حامد زمان

عوام کی سامنے حکمرانوں کے جھوٹ کا پردہ فاش ہو چکا حامد زمان
عوام کی سامنے حکمرانوں کے جھوٹ کا پردہ فاش ہو چکا حامد زمان

  

                                         لاہور (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامد زمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی نو ماہ کی کارکردگی ایک ایسا تماشہ ہے جس میں مداری نے عوام سے ایک بھونڈا مذاق کرکے بڑی مہارت سے اسکی جیبیں خالی کرالی ہیں عوام کے سامنے حکمرانوں کے جھوٹ کا پردہ فاش ہو چکا ہے موجودہ حکمران باتیں تو اچھی کرتے ہیں لیکن انکے عمل سے پاکستان بربادی کے راستے پر چل نکلا ہے ایک بیان میں حامد زمان نے کہا مسلم لیگ نواز کی حکومت نے ملک اور قوم کو بیچنے پر لگا رکھا ہے جو اچھی بولی دے رہا ہے پاکستان کی سرزمین اور قوم کے حصے بخرے کرکے اسکے حوالے کئے جارہے ہیں پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر اس لئے نہیں دئیے گئے کہ ہم کوئی اُنکے رشتہ دار ہیں بلکہ ان روپوں کے عوض پاکستان کے کن مفادات کا سودا کیا گیا ہے موجودہ حکمرانوں نے اس ضمن میں پوری قوم کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے اور سچ نہیں بتایا جارہا حامد زمان نے کہا کہ فارن ایکسچینج کو بڑھانے کا ڈرامہ کرکے ملک کو غیر ملکی قرضوں کے چُنگل میں پھنسا یا جارہا ہے اس طرح صرف ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھے گاجو بالآخر پاکستانی قوم کو ادا کرنے پڑیں گے ڈائریکٹ ٹیکس کا نیٹ ورک بڑھا کر معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے لیکن ایسا نہیں کیا جارہا گیس ، بجلی ،بے روزگاری اور بدامنی کے بحران پاکستانی عوام کا منہ چڑا رہے ہیں اورملک میں قانون کی بالادستی نام کی کوئی شے نہیںہے حامد زمان نے کہا گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کی خواہشمند پنجاب حکومت نے قوم کے اربوں روپے برباد کردئیے اور اب عوام کے سامنے یہ سچ آیا کہ یہ بھی ایک تماشہ تھا جس میں حکمرانوں نے قوم کو صرف بے وقوف بنایا کوئی ریکارڈ درج ہی نہیں ہوا کیونکہ گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ اسکا سٹاف پاکستان آیا ہی نہیں اور سب ایک جعلی کارروائی تھی انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ نواز دونوں سٹیٹس کو کی پارٹیاں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4