میلے میں ایک لاکھ چون ہزار کتب بک گئیں

میلے میں ایک لاکھ چون ہزار کتب بک گئیں
میلے میں ایک لاکھ چون ہزار کتب بک گئیں
کیپشن: oic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان کے سب سے بڑے تین روزہ کتاب میلے میں انتظامیہ کی جانب سے سستی کتابوں کی فراہمی یقینی بنائے جانے کے باعث تین روزہ کتاب میلے میں مجموعی طور پر ریکارڈایک لاکھ چون ہزار کتب فروخت ہوئیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کتابوں کی اتنی بڑی تعداد میں فروخت سے ثابت ہوتا ہے اگر سستی کتب فراہم کی جائیں تو معاشرے میں کتاب پڑھنے کے کلچر کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں علم کے فروغ ،کردار سازی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مطالعے کی عادات کر فروغ دینا ضروری ہے۔ اور عوام کو کتب سستے داموں فراہم کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کتاب میلے کی شاندار کامیابی پر چیف لائبریرین چوہدری حنیف ، مختلف انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان، سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے پر چیف سکیورٹی آفیسر کرنل ریٹائرڈ تنویر اور صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر سینیٹری انسپکٹر مشتاق مسیح کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

تعلیم و صحت -