پنجاب اور لٹویا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے معاہدہ

پنجاب اور لٹویا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے معاہدہ
پنجاب اور لٹویا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے معاہدہ

  

لاہور ( وقائع نگار ) سپورٹس بورڈ پنجاب اور لٹویا کی حکومت کے مابین کھیلوں کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور اور لٹویا کے ہیڈ آف ڈویژنل پالیسی ڈیپارٹمنٹ روڈولف بریمنس نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں ہونے والی تقریب میں معاہدے کی یاد داشت پر دستخط کئے ،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان تھے اس موقع پرلٹویا کے سفیر ایگورژ اپوکنگ بھی موجود تھے۔ ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ، سابق کپتان سلمان بٹ کے علاوہ ممتاز فلم ڈائریکٹر سید نور اور لٹویا کے اعزازی قونصل جنرل گلوکار وارث بیگ نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

مزید : کھیل