پاکستانی عوام نے دہشت گردی کیخلاف سب زیادہ قربانیاں دیں،مشاہدحسین

پاکستانی عوام نے دہشت گردی کیخلاف سب زیادہ قربانیاں دیں،مشاہدحسین

اسلام آباد (اے این این) سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میںسب سے زےادہ قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کا جمہوری طرزِ عمل امریکی میڈیا میں مثبت طریقے سے پیش کیاجانا چاہیے۔ وہ امریکی ادارے ایسٹ ویسٹ سینٹر کے زیراہتمام پاک امریکہ جرنلسٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستان دورے پر آئے امریکی صحافیوں کے وفد سے تبادلہ خیال کررہے تھے۔ سینیٹر مشاہد کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کودرپیش مشکلات کا تعلق امریکی حکومت کی اپنی غلط خارجہ پالیسیوں سے ہے جس میں غیرضروری عراق جنگ ، سعودی عرب کی جانب سے پیش کردہ مڈل ایسٹ امن منصوبے کی مخالفت اور ایران کی جانب سے تعاون کے باوجود ایران کو ایکسس آف ایول میں شامل کرنا ہے جسکی بناءپر امریکہ مخالف جذبات مزیدبھڑکنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو سراہتے ہوئے شام اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی عسکری طاقت کے استعمال نہ کیے جانے کی پالیسی کو خوش آئیند قرار دیا۔

مزید : صفحہ آخر