قانون اورآئین پرکسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا،چودھری سرور

قانون اورآئین پرکسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا،چودھری سرور


ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پچھلے دو ہفتو ں میں حکومت نے جسٹس آف گوڈویل جس طرح پیش کیا ہے ،پوری امید ہے کہ طالبان اسکا مثبت جواب دیں گے ،ایک بات کلیئر ہے کہ کسی بھی صورت میں ملک کا قانون ،آئین اور رول آف لاء پر کمپرومائز نہیں ہو گا،ملک کا قانون ہی سب سے افضل ہے ،طالبا ن کے جو بھی جائز مطالبات ہیں وہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنا چاہتے ہیں ،اور پاکستان کی سا لمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی ہونگے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے فاؤنڈیشن ہسپتال رجانہ کی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جامع مسجد میں منعقدہ انکے والد چوہدری عبداللہ کی پہلی برسی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ،اس موقع پر سابق ضلع ناظم چوہدری محمد اشفاق، ایم این اے رائے حسن نواز،سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری افضل ساہی،ممبر ان صوبائی اسمبلی کرنل (ر) محمد ایوب گادھی،میاں محمد رفیق،ڈاکٹر کشف ریاض اللہ،ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود،ڈی پی او ڈاکٹر شہزاد آصف،اے ڈی سی جی ملک خادم حسین جیلانی بھی موجود تھے ،برسی کے موقع پر قاری ناصر رضا چشتی نے والدین کی درجات اور انکی خدمت کے حوالے سے بیان کیا،اور بعد ازاں چوہدری محمد سرور کے والد ین کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ، اس موقع پر پولیس کی جانب سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے ہوئے تھے۔

مزید : صفحہ آخر