بلاول کی ن لیگ پر تنقیدزرداری کی دوغلی مفاہمتی پالیسی ہے ،صفدر عباسی

بلاول کی ن لیگ پر تنقیدزرداری کی دوغلی مفاہمتی پالیسی ہے ،صفدر عباسی

لاہور (اے این این )پیپلزپارٹی کے سینیٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی (ن)لیگ پر تنقیدسے زرداری کی دوغلی مفاہمتی پالیسی ظاہر ہوتی ہے ‘نجکاری ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو نجکاری کے خلاف متحد ہونا چاہیے ‘پیپلزپارٹی کو بھٹو اور بے نظیر کی پارٹی بنانے کےلئے اسے مفاد پرست ٹولے سے آزاد کروانا ہو گا۔ اتوار کے روز اے این این سے ٹیلی فونک گفتگو میں سینیٹر صفدر عباسی نے کہا کہ بلاول بھٹو خود تنقید نہیں کرتے بلکہ آصف علی زرداری ان سے (ن)لیگ اور دیگر جماعتوں پر تنقید کرواتے ہیں اور بعد میں آصف علی زرداری خود مفاہمت کی بات کرتے ہیں جو ان کی دوغلی اور غیر سنجیدہ سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

مزید : صفحہ آخر