اوتھل میں زائرین کی بس کو حادثہ ،4افراد جاں بحق ،46زخمی

اوتھل میں زائرین کی بس کو حادثہ ،4افراد جاں بحق ،46زخمی


کوئٹہ(اے این این) بلو چستان کے علاقے اوتھل میں زائرین کی بس الٹنے سے 4افراد جاں بحق اور 46 سے زائد زخمی ہو گئے ،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ، ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ،مرنیوالوں کا تعلق کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں 4افراد جاں بحق46زخمی ہو گئے بعض کراچی سے شاہ نورانی جارہی تھی کہ راستے میں الٹ گئی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے شاہ نورانی کے مزار پر لے جانیوالی زائرین کی بس اوتھل کے علاقے میں الٹ گئی حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 46افراد زخمی ہو گئے حادثہ کچی سڑک کے باعث پیش آیا اور مسافروں سے بھری بس قریبی کھائی میں جاگری جو بیلہ کے نواحی علاقے شاہ نورانی جاتے ہوئے بے قابو ہو گئی تھی بعدازاں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو جام غلام قادر ہسپتال لسبیلہ منتقل کردیاگیا جہاں پر متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،مرنے اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق کراچی اور بلو چستان کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر