ڈیرہ بگٹی، 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے اڑا دیا

ڈیرہ بگٹی، 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے اڑا دیا

کوئٹہ(آن لائن) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں کنوﺅں سے گیس پلانٹ کو جانیوالی 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ گیس فیلڈ میں کنواں 15,16,29 سے پلانٹ کو جانیوالی 16 انچ قطر کی جنکشن پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے بعد پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز او پی پی ایل انتظامیہ موقع پر پہنچ گئیں آگ پر قابو پانے کے بعد پی پی ایل انتظامیہ نے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت شروع کردی۔

مزید : صفحہ آخر