شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب کی مثالی ترقی دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی ہے، برطانوی وفد

شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب کی مثالی ترقی دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی ہے، ...

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے برطانوی شہر والٹ ہام فاریسٹ کے مئیر ندیم علی کی قیادت میں وفد کی ملاقات کے دوران وفد کے اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب نے مثالی ترقی کی ہے اورصوبے کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر ہمیں خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے میٹروبس منصوبے کا بھی مشاہدہ کیا ہے اور یہ منصوبہ کسی لحاظ سے بھی عالمی معیار سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کے دن رات کام کرنے اور پنجاب میں تیز رفتاری سے بڑے منصوبوں کی تکمیل کے بارے میں سنتے رہے ہیں لیکن یہاں آکر اپنی آنکھوں سے اس کا مشاہدہ بھی کرلیا ہے۔ شہبازشریف کی متحرک اور فعال قیادت نے ترقی کے لحاظ سے پنجاب کا نقشہ بدل دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول