حکومت طالبان مذاکرات طالبان رہائی کی وجہ سے ڈیڈ لاک کا شکار ہیں،حاجی عدیل

حکومت طالبان مذاکرات طالبان رہائی کی وجہ سے ڈیڈ لاک کا شکار ہیں،حاجی عدیل

اسلام آباد(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماءسینیٹر حاجی عدیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات طالبان رہائی کی وجہ سے ڈیڈ لاک کا شکار ہیں‘ سعودی عرب کا احترام اپنی جگہ لیکن ڈیڑھ ارب ڈالر کے عوض حکومت اور قوم نے کیا خدمت کرنی ہے اس بارے میں قوم کے ذہنوں میں بہت سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں کیونکہ ماضی کا تجربہ ایسا نہیں رہا جس کا خمیازہ قوم آج بھی دہشت گردی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔گزشتہ روز ”آن لائن“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف ملتا ہوا نظر نہیں آرہا۔ مہنگائی جوں کی توں ہے اور توانائی بحران ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی وضع نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنرل ضیاءالحق کے دور میں حکومت نے 3 ارب ڈالر لئے تھے جس کا خمیازہ قوم آج تک بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ڈیڑھ ارب دالر کے بارے میں حکومت نے قوم پر کچھ بھی واضح نہیں کیا کہ اس کے بدلے میں قوم کو کیا قیمت چکانی پڑے گی کیونکہ عوام کے ذہنوں میں مختلف قسم کے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

حاجی عدیل

مزید : صفحہ آخر