سرائیکی صوبہ، جنوبی پنجاب میں سول سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے اصولی فیصلہ

سرائیکی صوبہ، جنوبی پنجاب میں سول سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے اصولی فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) سرائیکی صوبے کے بڑھتے ہوئے مطالبہ کے پیش نظر حکومت نے جنوبی پنجاب میں سول سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے اصولی فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے معروف قانون دان ملک رفیق رجوانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ پنجاب میں صوبائی حکومت اور حکمرانوں کی آشیرباد کیساتھ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبائی وزارت قانون نے ترمیم کیلئے ابتدائی خاکہ بھی تیار کیا ہوا ہے۔ ان سفارشات پر عملدرآمد مہینوں نہیں دنوں کی بات ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا جاسکا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل یا جوائنٹ سیکرٹری ہوںگے اور یہاں چیف سیکرٹری بیٹھے گا یا نہیں اس سارے معاملے کو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز دیکھ رہے ہیں۔

سرائیکی صوبہ

مزید : صفحہ آخر