سانحہ چکوال ، 21 افراد سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک،فضاءسوگوار

سانحہ چکوال ، 21 افراد سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک،فضاءسوگوار

سرگودھا (بیورورپورٹ) سانحہ چکوال میں جاں بحق ہونیوالے 21 افراد کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا جب جنازے اٹھائے گئے تو ہر آنکھ اشکبار تھی علاقہ میں فضاءسوگوار تھی سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے 21 افراد کی نماز جنازہ تحصیل علاقہ ساہیوال کے مقامی سکول کی گراﺅنڈ میں ادا کی گئی جس میں ارکان اسمبلی علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے شرکت کی جن میں ڈی پی او سرگودھا راجہ بشارت محمود‘ ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان اور کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد آصف نے خصوصی شرکت کی نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے۔

مزید : صفحہ آخر