تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے ہارنےوالے امیدوارکوترقیاتی فنڈزجاری کردیئے

تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے ہارنےوالے امیدوارکوترقیاتی فنڈزجاری کردیئے

ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن) تبدیلی کادعویٰ کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے حلقہ پی کے68پہاڑپورسے عام انتخابات میں شکست کھانے والے امیدوارمخدوم زادہ سیدمریدکاظم شاہ کونوازنے کے لئے خصوصی طورپر3 کروڑروپے کے فنڈزجاری کردیئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹانک کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت، مولانا برادران کی مخالفت، حلقے سے کامیاب ایم پی اے کے جعلی ڈگری کیس میں مبینہ نااہلی، ضمنی الیکشن کی صورت میں سیاسی ساکھ کوسہارا دینے اوران کی ممکنہ سیاسی حمایت کے لئے صوبائی حکومت نے مخدوم مریدکاظم شاہ کوتحصیل پہاڑپورکے مختلف علاقوںمیں 3 کروڑروپے کے خصوصی فنڈزجاری کردیئے۔

مزید : صفحہ آخر