وزیراعلیٰ کا جے یو پی کے مرکزی رہنما علامہ محمد اقبال اظہر اورمعروف صنعتکار میاں محمد الیاس کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ کا جے یو پی کے مرکزی رہنما علامہ محمد اقبال اظہر اورمعروف صنعتکار ...


لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ممتازخطیب علامہ محمد اقبال اظہر اورلاہورٹاؤن شپ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے سینئروائس چےئرمین میاں خرم الیاس کے والد اور معروف صنعت کار میاں محمد الیاس کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیاہے۔وزیر اعلی محمد شہبازشریف نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورسوگوار خاندانوں کو صبرجمیل دے۔

مزید : صفحہ آخر