وفاقی دارالحکومت کی تینوں یونیورسٹیاں سربراہوں سے محروم

وفاقی دارالحکومت کی تینوں یونیورسٹیاں سربراہوں سے محروم

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں یونیورسٹیوں کی نگرانی کرنیوالے ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت وفاقی دارالحکومت میں قائم تین جامعات بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی‘ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی اپنے سربراہان سے محروم ہیں جس سے ان جامعات کی کارکردگی شدید متاثر ہورہی ہے جبکہ امکان ہے کہ نئے چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری تک ان کی تقرری کا معاملہ میں کھٹائی میں پڑا رہے گا۔ ایچ ای سی کے مستقل سربراہ کی عدم موجودگی کے باعث تینوں وفاقی جامعات بھی سربراہان سے محروم ہیں۔ ایچ ای سی نے مذکورہ جامعات کے سربراہان کی تعیناتی کیلئے چند ماہ قبل اشتہارات دے چکا ہے لیکن ایچ ای سی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے معاملہ تاخیر کا شکار ہے جبکہ تلاش کمیٹی کے سربراہ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ تلاش کمیٹی کو جامعات کے سربراہان کیلئے 379 درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم درخواستوں کی جانچ پڑتال اور اسناد کی تصدیق کے باعث تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر 90 فیصد کام ہوچکا ہے۔

سربراہوں سے محروم

مزید : صفحہ آخر