موجودہ پیپلزپارٹی بھٹو کی نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے ،شاہ محمود قریشی

موجودہ پیپلزپارٹی بھٹو کی نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے ،شاہ محمود قریشی

لاہور(اے این این )تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری کرپشن ،مہنگائی اور بے روزگاری میں جکڑا ہو ا ہے ‘آج کے پاکستان میں جناح کے پاکستان کا وجود نظر نہیں آتا‘موجودہ پیپلزپارٹی بھٹو کی نہیں اقتدار اور مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے‘ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں نے قوم کو مزید مسائل سے دوچار کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنت نگر لاہورمیں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو ایک نیا پاکستان دکھانے کی کوشش کی مگر ان کو پھانسی چڑھا دیا گیا اور آج کی پیپلزپارٹی کا بھٹو کی سوچ اور ویژن سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ مفاد پرستوں کی پارٹی ہے۔

شاہ محمود قریشی

مزید : صفحہ آخر