وفاقی وزراء کی فوج کیخلاف بیان بازی، عسکری قیادت ناراض

وفاقی وزراء کی فوج کیخلاف بیان بازی، عسکری قیادت ناراض

اسلام آباد (اے این این) عسکری قیادت نے فوج کیخلاف وفاقی وزراء کے بیانات پر تشویش کا اظہارکردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں عسکری ذرائع کے حوالے سے کہاگیاکہ عسکری قیادت نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بیانات کو سنجیدگی سے لیا ہے اوراس پراپنی شدید تشویش ظاہرکی ہے ۔عسکری قیادت نے کہا کہ اگر وزیر دفاع فوج کے خلاف بیانات دینگے تو اس کا کیا تاثر ابھرے گا؟ وزیر دفاع کا کام فوج کا مورال بلند کرنا ہے گرانا نہیں۔عسکری قیادت نے کہاکہ فوج کو قومی ادارہ تصور کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نوازشریف نے وفاقی وزرا، مشیروں اور( ن) لیگ کے رہنماؤں کو مشرف کیس کے حوالے سے بیان بازی سے روک دیا تھا ۔ وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے مشرف کیس کے حوالے سے ہدایات وزرا اور پارٹی رہنماؤں کو پہنچا ئیں۔ وفاقی وزرا، وزرائے مملکت ، وزیراعظم کے معاونین اور پارٹی رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف مقدمات عدالت میں ہیں اسلئے بیان بازی سے گریز کیا جائے اس حوالے سے آئندہ صرف وزارت داخلہ ہی بیان جاری کر سکے گی

مزید : صفحہ اول